امن کمیٹی اجلاس،فرقہ واریت کی بجائے وطنیت کی سوچ پروان چڑھائی جائے،ڈی پی او

Raja Basharat Mahmood DPO Mandi Bahauddin news
علما اور تاجر رہنما جلاؤ گھیراؤ یا توڑ پھوڑ کی سوچ کی حوصلہ شکنی کریں،ڈی سی او مظفرخان سیال
ضلع میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں علما اور تاجر رہنمابھر پور کردار ادا کررہے ہیں،امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب
امن برقرار رکھنے کی کوششوں کا ساتھ دیں گے،محفوظ مشہدی،فرقہ واریت کی بجائے وطنیت کی سوچ پروان چڑھائی جائے،ڈی پی او

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ معاشی اور سماجی ترقی کا تمام تر دارومدار پر امن ماحول پر ہوتا ہے۔ علما اور تاجر رہنماؤں کا فرض ہے کہ وہ جلاؤ گھیراؤ یا توڑ پھوڑ کی سوچ کی حوصلہ شکنی کریں۔وہ آج (ہفتہ) ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔جس میں ایم پی اے پیر سید محمد محفوظ حسین مشہدی، ڈی پی او راجہ بشارت محمود، اے ڈی سی افضال احمد وڑائچ اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔ڈی سی او نے کہا کہ کسی مسئلے پر احتجاج کرنے پر کوئی پابندی نہیں لیکن قانون کو ہاتھ میں لینے سے گریز کیا جائے۔ ضلع میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں علماء کرام اور تاجر رہنمابھر پور کردار ادا کررہے ہیں۔ ڈی پی او نے ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات میں فرقہ واریت کی بجائے وطنیت کی سوچ پروان چڑھائی جائے۔ پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کی حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں گے۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ فعال کردار ادا کررہی ہے۔ پر امن احتجاج آئینی حق ہے لیکن پر تشدد مظاہروں کی حمایت نہیں کرتے۔ ہمارے ضلع میں کوئی بھی عالم دین بد امنی نہیں چاہتا۔انفرادی کی بجائے اجتماعی سوچ اپنانے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں قاری رمضان، حاجی بابو بشیر احمد اور اسد ادریس نے یقین دلایا کہ امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے بھر پور تعاون کیا جائیگا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں