انسداد پولیو مہم 14سے 16مارچ تک ہوگی ، 17اور18مارچ کو کیچ اپ ڈیز ہونگے،2لاکھ 46ہزار سے زائد بچوں کا ہدف مقرر

Polio meeting at DCO Office
منڈی بہاؤالدین میں انسداد پولیو مہم کے انتظامات مکمل ،2لاکھ 46ہزار سے زائد بچوں کا ہدف مقرر
ڈی سی او کی زیر صدارت اجلاس،مہم14سے 16مارچ تک جاری رہے گی ، 677ٹیموں کی تشکیل،گھر گھرجائیں گی،کنٹرول روم بھی قائم
ضلع سے باہر جانے والے بچوں کو نظرانداز نہ کیا جائے اور انہیں وہاں بھی قطرے لازمی پلانے کا اہتمام کیا جائے،مظفرخان سیال

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ضلع منڈی بہاؤالدین میں 14سے 16مارچ تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرمظفر خان سیال کی زیر صدارت اجلاس میں حتمی منظوری دے دی گئی ۔انسداد پولیومہم کے دوران 2لاکھ 46ہزار سے زائد بچوں کا ہدف مقررکرکے 677ٹیموں کی تشکیل کردی گئی ہے جبکہ ضلعی صدر مقام پرکنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ کسی وجہ سے ویکسین پینے سے محروم رہنے والے بچوں کو 17اور18مارچ کوقطرے پلائے جائیں گے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر منیر،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر فاروق بھٹہ،ڈاکٹر شکیل بٹ،ڈاکٹر سعداﷲ گوندل، ٖڈاکٹر فضل اعوان اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ڈی سی او مظفر خان سیال نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی او انفارمیشن کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم سے پہلے میڈیا پر مسلسل آگاہی مہم چلانے کا اہتمام کیا جائے۔ کسی جگہ پولیو ٹیم نہ پہنچنے کی صورت میں 0546-508450، 0546-509250یا موبائل نمبر 0346-6044007 پرانچارج مختار ڈار سے فوراً رابطہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال کی عمر کے بچوں کو ویکسین کی پہلی ڈوزکے معاملے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ویکسین پلانے کے لئے خصوصی ٹیمیں گھر گھر جائیں گی۔ ضلع سے باہر جانے والے بچوں کو بھی نظرانداز نہ کیا جائے اور انہیں نئی جگہ پر بھی قطرے لازمی پلانے کا اہتمام کیا جائے۔ اس کیلئے متعلقہ علاقوں میں پولیو ٹیموں کو ویکسین سے محروم بچوں کی اطلاع دی جائے۔ کہیں بھی کسی بچے کی عدم دستیابی کی صورت میں رپورٹ ضلعی انتظامیہ کو دی جائے۔اسسٹنٹ کمشنرز بھی مانیٹرنگ کریں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں