علم ایک طا قتور تلوار بھی ہے جو خون خرابے کے بغیر امن قا ئم کرتی ہے

load sheding education teacher

ملک وال(نامہ نگار)تعلیم ایک ایسا زیور ہے جس کے بغیر قوم با نجھ اور شعور و ترقی سے کو سوں دور رہتی ہے مقدس مشن ہے جس کے لیے ہر دور میں بڑے جتن کئے جاتے رہے ہیں علم ایک طا قتور تلوار بھی ہے جو خون خرابے کے بغیر امن قا ئم کرتی ہے ۔طا رق مختار گوندل
تفصیلات کے مطا بق ان خیا لات کا اظہار سماجی شخصیت طارق مختار گوندل نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ قوم کی ترقی و خوشحالی تعلیم کے بغیر نا ممکن ہے مستقبل کے معماروں کو اپنی زبان و لباس اور تہذیب و ثقافت سے صرف تعلیم کے زریعے ہی روشناس کروایا جا سکتا ہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے ملک میں پر ا ئیویٹ تعلیمی اداروں کے مالکان کی اکثریت نا خواندہ ہے جو محض دیکھا دیکھی مشکل ترین نصاب اور بے حساب فیسوں کے زور پر سکولوں اور کالجوں میں اندھیری نگری مچا رہی ہے ان کے اپنے ضا بطے ہیں بچوں کی کتابوں ،یو نیفارم اور مختلف نا موں سے فنڈ ز مقرر ہیں جو والدین کی سمجھ سے بالاتر ہیں انہوں نے معصوم بچوں کو کاپیوں اور کتا بوں کے بو جھ تلے دبا کر کچل دیا ہے داخلہ کے وقت عطیات اور فنڈز پہلے ہی وصول کیے جاتے ہیں ان تعلیمی اداروں کے سٹاف کے ساتھ بھی ناانصافی ہو رہی ہے بعض سکولوں میں ایسا نصاب تعلیم لا گو ہے جس میں پا کستان کی دینی و ملی تعلیم ،اقدار ،قومی تشخص ،تہذیب و تمدن اور ثقافت کا کوئی نشان نہیں ہمارے قومی ہیروز کا ذکر تک نہیں انہوں نے مزید کہا کہ وفا ق اور صوبوں میں یکساں نصاب تعلیم از حد ضروری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں