اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین کا میٹرک کے امتحانی مرکز کا دورہ ، امیدواروں کا ریکارڈ چیک کیا

Govt. Post Graduate College Mandi Bandi Bahauddin news

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین شبیر حسین چیمہ نے آج (جمعرات) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فار بوائز میں قائم میٹرک کے امتحانی مرکز کا دورہ کرکے انتظامات اور امیدواروں کے ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ سنٹر میں 163طلباپیپر دے رہے ہیں۔ اے سی نے متعدد طلباکی جوابی کاپیاں دیکھیں اور امتحانی عملے کو ہدایت کی کہ کسی امیدوار کے رولنمبر کے سوا کوئی اور شناختی علامت نہیں ہونی چاہیئے ۔ انہوں نے طلبا سے امتحانی سہولیات کی تفصیلات بھی معلوم کیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں