غازی ممتاز قادری شہید کو پھانسی دیے جانے کیخلاف رکن میں جماعت اہلسنت کی احتجاجی ریلی

protest strike peoples

ملک وال(نامہ نگار) موضع رکن میں جماعت اہلسنت کی اپیل پر غازی ممتاز قادری شہید کو پھانسی دیے جانے کیخلاف میلاد چوک سے مین مارکیٹ بازار تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں جماعت اہلسنت کے کارکنوں نے شرکت کی ۔ مظاہرین نے حکومت اور میڈیا کیخلاف شدید نعرہ بازی کی ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کملہ طیبہ کے نام پر حاصل کئے گئے ملک میں عاشق رسول کو پھانسی دینا افسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔ مقررین نے کہا کہ حکمرانوں نے غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے اقدام کیا انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے ملک کو سیکولر بنانے کی سازش کی جا رہی ہے حکمرانوں خوف خدا نام کی کوئی چیز نہیں ۔ مقررین نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا میڈیا کنجروں کی خبریں سارا دن بریکینگ نیوز کے طور پر نشر کرتا رہتا ہے اگر بالی ووڈ یا ہالی ووڈ کا کوئی فنکار مر جائے تو سارا دن میڈیا اس کی خبر دیتا ہے لیکن ایک عاشق رسول کے نماز جنازہ کو جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی اس کو میڈیا نے نہیں دکھایا اگر ماڈل ایان علی کی عدالت میں پیشی ہو تو سارے ٹی وی چینلز کے کیمرے اس عدالت کے باہر لگ جاتے ہیں انہوں نے میڈیا کی طرف سے غازی ممتاز قادری شہید کی نماز جنازہ کی نشریات نہ دکھانے کی پرزور مذمت کی۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں