علاقہ کو کرائم فری بنانے کے لیے کمر کس لی ہے مجر موں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے

Malakwal map

ملک وال(چو ہدری منیر احمد )تھانہ ملکوال گو جرہ اور میانہ گوندل کے ایس ،ایچ ،او ز صاحبان کو گشت اور پٹرولنگ مزید مو ئثر بنانے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے سخت احکامات جا رہی کئے ہیں میں خود بھی گشت پا رٹیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں ڈی ،ایس ،پی ملکوال
تفصیلات کے مطا بق ان خیالات کا اظہار ایس ،ایچ ،او تھانہ ملکوال سرکل رانا محمد اسلام نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تھانہ ملکوال ،گوجرہ اور میانہ گوندل لے ایس ،ایچ ،اوز صاحبان کی گشت اور پٹرولنگ مزید مو ثر بنانے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے سخت احکامات جاری کر دیئے ہیں ڈیوٹی میں غفلت برتنے والوں کا سخت ایکشن لیا جائے گا علاقہ کو کرائم فری بنانے کے لیے کمر کس لی ہے مجر موں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے جو کسی صورت بھاگ نہیں سکتے گشت پارٹیوں پر میں خود کڑی نظر رکھوں گا اور جرائم کا جڑ سے خاتمہ کر کے دم لو ں گا مجر م کتنا ہی پا اثر کیوں نہ ہو قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکتا میں انشا ء اﷲ عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنا ؤں گا اوران کی دہلیز پر ان کو انصاف فراہم کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں