یونین کونسل ریڑکابالا میں پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے ۔اہل علاقہ

drinking water pani nalka thirsty

ریڑکابالا(نامہ نگار)یونین کونسل ریڑکابالا میں پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے ۔ان خیالا ت کا اظہا رسکندرحیات زرگر صدر ایثار ویلفیئر آرگنائزیشن ریڑکابالاواہل علاقہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ان کامزیدکہناتھاہر دو ریڑکابالاکی آبادی تقریبا 36ہز ار نفوس پر مشتمل ہے اور گاؤں ہذاکے شہر ی بیشتر غریب اور مزدورطبقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور صحت وتعلیم کی سہولیات سے محروم زندگی بسرکرنے پر مجبور ہیں۔ آجکل پورے علاقہ اور مضافات میں (ہیپاٹائیٹس)کالے یرقان کی عام وباء ہے ۔گاؤں ہذا میں بھی اس موذی مرض سے کافی اموات واقع ہوچکی ہیں اور فی الحال بھی کچھ مریض زیر علاج انجیکشن لگوارہے ہیں اورباقی عوام الناس کی اکثریت بھاری ٹیسٹ کروانے کی استطاعت نہ رکھتے ہوئے اپنی صحت کے بارے میں لاعلم زندگی گزر رہے ہیں پورے وثوق سے یہ بات کہی جاسکتی ہے ۔کہ اگر سارے لوگ اپنے اپنے ٹیسٹ کروائیں تو یقینا55%نصف سے زائد عوام الناس اس موذی مرض کا شکار نکلیں گے ۔
اس موذی مرض کی زیادتی کی سب سے بڑی وجہ یہ کہ لو گوں کو پینے کے لیے صاف پانی میسر نہ ہے ۔ویسے بھی ہماری آبادی کا پانی سیم زدہ ہونے کی وجہ سے ناقص ہے جو تیزی سے انسانی صحتوں پر اثر انداز ہو رہا ہے ۔حکومت پنجاب کی طرف سے کافی آبادیوں میں پینے کے لیے صاف پانی کی سہولت دیتے ہوئے 300فٹ گہرے بورکے نلکے نصب کیے گئے ہیں لیکن ہمارا گاؤں اس بنیادی اور ضروری انتظام سے تاحال محروم اور بے یارو مدد گار ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں