ریڑکا بالامین بازار میں گندگی کے ڈھیرنکاسی آب کو ئی انتظام نہیں انتظامیہ خاموش D.C.Oنوٹس لے

protest strike peoples

ریڑکا بالا (نامہ نگار) ان خیالات کا اظہارڈاکٹر محمدریاض گوندل صدر انجمن تاجران نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔مین بازار ریڑکابالامیں کوئی نکاسی آب کا انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے جگہ جگہ گند گی کے ڈھیر ہیں ۔ یہاں کویہاں کو ئی بنیادی سہولت موجود نہیں۔نکاسی آب کا کوئی انتظام نہیں جس کی وجہ سے بارش کے دنوں میں وہاں کے رہائشوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔انکا مزید کہاکہ مارکیٹ کمیٹی والے ہر سال ٹیکس وصول کرتے ہیں اور مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرتے ہے لیکن جوں ہی ٹیکس وصول کر کے واپس جاتے ہیں سب بھول جاتے ہی ۔جب سے پاکستان بنا ہے ہم اس وقت سے ٹیکس ادا کر رہے ہیں لیکن آج تک ا نتظامیہ نے مین بازار میں ایک روپے کا کام بھی نہیں کرایا ۔حالا نکہ انتظامیہ کا کا م ہو تا ہے کہ مین بازار میں نکا سی آّب اور صفائی ستھری کا خاص اور مناسب انتظام کیا جائے بازار میں صفائی کے لیے آدمی مہیا کیا جائے اور پانی کا بھی انتظام کیا جائے۔ہماری D.C.Oصاحب سے گزارش ہے کہ اس کا جلد از جلد نوٹس لیا جائے اور گندگی اور نکاسی آب کے مسئلہ کا حل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں