دو مسلح ڈاکو شہری کے گھر سے ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے

theif chor choor mobile wallet pocket
دو مسلح ڈاکو شہری کے گھر سے ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، ڈکیتی کے وقت ڈاکوؤں نے شہری کو فون کر کے ڈکیتی کرنے کی اطلاع بھی دی۔
ملک وال(نامہ نگار) موضع بادشاہ پور کا رہائشی محمد ارشاد ایک پٹرول پمپ پر بطور سیکیورڈ گارڈ ملازم ہے گزشتہ رات اسے ایک موبائل فون سے کال آئی کہ ہم ڈاکو ہیں اور تمہارے گھر میں ڈکیتی کرنے آئے ہوئے ہیں اگر روک سکتے ہو تو روک لو ۔ ارشاد نے کہا کہ میں سمجھا شائد کوئی مجھے پٹرول پمپ سے ہٹا کر یہاں واردات کرنا چاہتا ہے تاہم میں ایک اور شخص کو پمپ پر بٹھایا اور گھر کی طرف دوڑا تو دیکھا کہ دو ڈاکو گھر کی دیوار پھلانگ کر فرار ہو رہے ہیں میں نے شور مچایا تو اہل خانہ اور ہمسائے بیدار ہو گئے تاہم ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جب میں گھر جا کر جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ ڈاکو گھر میں موجود نقدی 25ہزار روپے اور دیگر اشیا لوٹ کر لے گئے ہیں۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں