اے سی منڈی بہائوالدین کا نان برانڈد ادویات رکھنے پر ویٹرنری میڈیکل سٹور سیل،ایک کو جرمانہ

Medical store seal
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین شبیر حسین چیمہ نے آج (منگل) شہر کے مختلف میڈیکل سٹوروں کا اچانک معائنہ کیا۔ انہوں نے متعدد میڈیکل سٹورز کو حکومتی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے پر جرمانہ کیا جبکہ نان برانڈڈ ادویات رکھنے پر ایک ویٹرنری میڈیکل سٹور کو سیل کر دیا۔ ڈرگ انسپکٹر محمد افضل نے بتایا کہ کمیٹی بازار میں واقع ویٹرنری میڈیکل سٹور کا مالک خود ہی ڈاکٹر بن کر مویشیوں کیلئے ادویات فروخت کر رہا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نان برانڈڈ، مضر صحت اور جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والے انسانیت کے دشمنوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے ڈرگ انسپکٹروں کو سختی سے ہدایت کی کہ انسانی صحت سے کھیلنے والوں کے لائسنس منسوخ کرائے جائیں۔٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں