ملکوال اور گر د ونواح میں خوبرو بھیکارنوں اور بھیکا ریوں کی بھر مار،ڈھونگی لیٹروں کا بیچ شہر داخلہ بند کیا جائے

faqeer beger ring hand

ملک وال(تحصیل رپورٹر)ملکوال اور گر د ونواح میں خوبرو بھیکارنوں اور بھیکا ریوں کی بھر مار ،بھیک مانگنے کا نیا ڈھنگ ،مسا فروں کے پاؤں پکڑنا اور چلتی گا ڑیوں کے سامنے جان بو جھ کر آنا پھر چوٹ لگنے کا بہانہ بنا کر مسا فروں سے ہزاروں بٹورنا معمول بن گیا ،ان ڈھونگی لیٹروں کا بیچ شہر داخلہ بند کیا جائے ،۔ عوامی حلقوں کی دہائی
تفصیلات کے مطا بق ملکوال اور گر دو نواح میں خوبرو ڈھونگی بھیکارنوں اور بھیکا ریوں نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے بچے ،بوڑھے ،عورتیں اور ہٹے کٹے مرد بھیک مانگتے اور مسافروں کو پر یشان کرتے نظر آتے ہیں ،بھیک مانگنے کے نت نئے طر یقے اپنا تے اور عوام کو بیوا قوف بنا نے میں لگے ،بس سٹینڈ ہو ،ریلوے سٹیشن یا بازارہو ہر طرف ڈیرے جمائے بیٹھے ہوتے ہیں مسا فروں کو پا ؤ ں سے پکڑ کر بھیک دینے پر مجبور کرنے کے ساتھ ٹر ینڈ بھیکاری بچے چلتی گاڑیوں ،موٹر سا ئیکلوں اور رکشہ کے سامنے یک دم آتے اور پھر ایکسیڈنٹ سے چوٹ لگنے کا بہانہ بنا کر مسافروں سے ہزاروں روپے بٹور لیتے ہیں دوسری طرف رش کے بیچ عوام کی جیبوں کا صفایا بھی کر دیتے ہیں ان ڈھونگی لیٹروں نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے مگر ان کو پو چھنے والا کوئی نہں عوامی حلقوں نے پر زور اپیل کی ہے کہ انتظامیہ ان ڈھونگیوں اور لیٹروں کا شہر اور چو راہوں سے قلع قمع کر کے عوام کو تحفظ فراہم کرے

اپنا تبصرہ بھیجیں