موسم بدلتے ہی شہر بھر میں مچھروں کی بھرمار،شہری ملیریا، ٹائیفائڈ سمیت دیگر موسمی بیماریوں میں مبتلا

ill bemar ill insects dengue

موسم بدلتے ہی شہر بھر میں مچھروں کی بھرمار ، شہری ملیریا، ٹائیفائڈ سمیت دیگر موسمی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ۔ ٹی ایم اے مچھروں کے خاتمے کیلئے فوری طور پر سرے کروائے ، عوامی حلقوں کا مطالبہ۔
ملک وال(نامہ نگار) موسم تبدیل ہوتے ہی سردی کی شدت کم ہو گئی جبکہ شہر بھر میں مچھروں کی بہتاب سے شہری پریشان ہیں ۔ بازاروں ، گلیوں ، نالیوں اور گندگی کے ڈھیروں والی جگہ پر مچھرہی مچھر نظر آتے ہیں ۔ رات کے وقت بھی مچھر شہریوں کو کاٹتے ہیں ۔ مچھروں کے کاٹنے اور موسمی تبدیلی سے شہر میں ہر پانچواں شخص ملیریا، ٹائیفائڈ، بخار سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سے مطالبہ کیا ہے کہ مچھروں کے خاتمہ کیلئے شہر بھر میں مچھر مار سپرے فوری پر کروایا جائے تاکہ شہری مچھروں کے کاٹنے پھیلنے والی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں