موسم کی تبدیلی بہار کی آمد ،شجر کاری مہم عروج پر ،نر سریوں میں عوام کا رش بڑھنے لگا ، ۔عوامی حلقے

tree weather change

لک وال(تحصیل رپورٹر) میڈیا کے ایک سروے میں عوامی و سماجی حلقو ں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اپنے مختلف بیانات میں کہا کہ یوں ہی موسم میں تبدیلی آتی ہے انسان کے اندر کا موسم بھی تبدیل ہو جاتا ہے بہار کا موسم نہ صرف سردی کو الودع کرتا ہے بلکہ گرمی کو ویلکم کرنے کے ساتھ انسان کے اندر کا موسم بھی تبدیل کرتا ہے ہر طرف پھول اور نئے پو دے لگانے کا جو ش نہ صرف بڑوں میں بلکہ بچوں میں بھی پا یا جاتا ہے گھروں کے اندر باہر ،گراؤنڈہو یا سکول رنگ برنگ پھو لوں اور پودوں سے ہرا بھرا نظر آتا ہے موسم بہار کے آتے ہی نرسر یوں میں عوامی رش بڑھ جاتا ہے اور ما لیوں کی چاندی ہو جاتی ہے مزید کہا کہ پو دے نہ صرف زمین کا زیور ہیں بلکہ یہ انسان کے زندہ رہنے کے لیے بھی بہت ضروری ہیں درخت پھول پودے انسان کو آکسیجن فراہم کر کے زندہ رکھتے ہیں اور دوسری طرف فضائی آلودگی کو کم کر تے ہیں جس سے ہم مختلف بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں اس لیے اپنے ملک کو سر سبز و شاداب رکھنے کے لیے ہم سب کو شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لینا چا ہیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں