ممتاز حسین قادری کو دی گئی پھانسی کے خلاف انجمن طلبہ اسلام گوجرہ کی طرف سے بکن تا گوجرہ پر امن ریلی نکالی گئی

Protest against murder of mumtaz qadri in Gojra news

گوجرہ (نامہ نگار) غازی ملک ممتاز حسین قادری کو دی گئی پھانسی کے خلاف انجمن طلبہ اسلام گوجرہ کی طرف سے بکن تا گوجرہ پر امن ریلی نکالی گئی جس میں ممنون حسین ،نواز شریف ،شہباز شریف کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور پلے کارڈ ،بینرز پر غیر شرعی فیصلے کے خلاف مذمتی الفاظ آویزاں تھے ریلی کے آغاز میں سابق صوبائی راہنما اے ٹی آئی سرفراز احمد سیالوی اور مولانا اورنگزیب جلالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غازی کا نام بھی ماں نے ممتاز رکھا تھا اور انہوں نے عاشقان رسولﷺ میں بھی ممتاز مقام حاصل کر کے دکھا دیا اور بتلایا کہ جب تک عاشقان رسول ﷺ موجود ہیں کوئی گستاخ زندہ نہیں رہ سکتا مولانا احتشام الحق رضوی نے کہا کہ پاکستانی قانون کے مطابق جس شخص کو پھانسی دی جائے اس کے لواحقین کو اطلاع دی جاتی ہے لیکن یہود وہنود کے پیروکار حکمرانوں نے پہلے تو غیر آئینی اور غیر شرعی فیصلہ کیا اور ساتھ ہی غیر قانونی طریقہ اپناتے ہوئے غازی ملک ممتاز حسین قادری کو شہید کر دیا گیاہم اس واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اس کے بعد ضلعی راہنما اے ٹی آئی بلال حسن نے کہا کہ اسلام کے نام پر لئے گئے وطن عزیز میں آج پاکستان اور اسلام مخالف قوتوں کا کنٹرول ہے یہ غازی ملک ممتاز حسین قادری کو شہید کر کے ثابت کر دیا گیا ہمارے علماء و مشائخ کو پاکستان میں نظام مصطفی ﷺ رائج کرنے اور غازی ملک ممتاز حسین قادری شہید کو غیر شرعی سزا دینے کے خلاف متحد ہو کر بے لوث میدان میں نکلنا چاہئے اور جو علماء و مشائخ حکومت وقت کے حامی بن کے بیٹھے ہیں اگر وہ علم رکھتے ہیں اور عشق رسول ﷺ کے داعی ہیں تو اس غیر شرعی فیصلے پر حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں انجمن طلبہ اسلام کے کارکنان اور تمام عاشقان رسول ﷺ غازی ملک ممتاز حسین قادری شہید کو زیادہ سے زیادہ درود و سلام پڑھ کر ایصال ثواب کریں تاکہ غازی صاحب آقا کریم ﷺ کے سامنے جا کر آقا کریمﷺ کے غلاموں میں ہماری حاضری لگوا دیں اس کے بعد علامہ محمد اقبال جلالی ،علامہ معظم اقبال وغیرہ نے خطاب کیا ریلی میں انجمن طلبہ اسلام،ادارہ صراط مستقیم پاکستان،انجمن جلالیہ رضویہ ،پاکستان سنی تحریک کے کارکنان کے علاوہ علاقہ بھر کے سیاسی و مذہبی راہنماؤں اور سینکڑوں کی تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں