تمام مالکان اپنی فیکٹریوں میں آلہ آتش کشی ، ہنگامی انخلاء کے منصوبے آویزاں کریں

Raja-Fazal-abbas-gulfam-rescue-1122-security-officer-e1405934695330-300x281

ملکوال( ایم بی ڈین نیوز ) ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر راجہ گلفام نے کہا ہے کہ تمام مالکان اپنی فیکٹریوں میں آلہ آتش کشی ، ہنگامی انخلاء کے منصوبے آویزاں کریں تاکہ کسی بھی حادثہ کی صورت میں بہتر طور پر نبردآزما ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار ریسکیو سیفٹی آفیسر راجہ گلفام نے قمر ٹی کمپنی کے ورکرز کو 3روزہ ریسکیو تربیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان کے زیر سایہ ضلع بھر کی تمام فیکٹریوں میں ریسکیو تربیت کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ فیکٹری مالکان کو چاہیے کہ وہ ورکرز کی جان اور اپنے مالی اثاثہ جات کی حفاظت کیلئے ریسکیو تربیت کا اہتمام جلد از جلد کریں۔عمارتوں میں معیاری آلات استعمال کریں تاکہ حادثات کی شرح میں کمی لائی جاسکے۔ اس ریسکیو تربیت میں دل اور پھیپھڑوں کو مصنوعی طریقے سے بحال کرنے،خون روکنے،مرہم پٹی کرنے،سانس کے راستے میں کسی بیرونی چیز کی مداخلت کو دور کرنے،سانحات میں مریضوں کی فوقیت کے لحاظ سے درجہ بندی ،فریکچر اور ریڑھ کی ہڈی کے چوٹ زدہ مریضوں کی ابتدائی طبی امداد کی مہارتیں سکھائی گئیں۔اس موقع پر کمپنی کے ڈائریکٹر قمرخان نے ریسکیو 1122کی کارکردگی کو سراہا اور ان کے ورکرز کو ہنگامی حالات سے نبردآزما ہونے کی تربیت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں