تھانہ ملک وال میں میرے لکڑی چوری کا جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا

Malakwal map

ملک وال(نامہ نگار)یونین کونسل ڈفر کے چیئرمین خالد سیال نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ ملک وال میں میرے لکڑی چوری کا جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا انہوں نے کہا کہ میرے سیاسی مخالف مجھ سے ضلع چیئرمین کیلئے ووٹ مانگتے ہیں مگر میرے انکار پر ن لیگ کے ارکان اسمبلی کے دباؤ پر ڈفر جنگل میں ہونے والی لکڑی چوری کو جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ میرا سیاسی تعلق ندیم افضل چن سابق ایم این اے سے ہے میں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ کر حکومتی امیدوار کو شکست دی ہے ۔ یو سی چیئرمین خالد سیال یہ بھی بتایا کہ محکمہ جنگلات کے موجودہ ڈی ایف او کیخلاف کچھ عرصہ قبل خاتون سے زیادتی کا مقدمہ تھانہ میانہ گوندل میں درج ہوا تھا جس میں متاثرہ خاتون کی میں نے مدد کی تھی جس پر ڈی ایف او کا بھی میرے ساتھ عداوت ہے ۔ خالد سیال نے کہا کہ میری ڈی پی او راجہ بشارت سے ملاقات ہوئی ہے جس میں ان سے کہا ہے کہ مدعی مقدمہ اور مجھے مسجد میں بٹھا کر قرآن پر فیصلہ کیا جائے اگر لکڑی چوری ثابت ہو تو سزا کیلئے تیار ہوں حکومتی اراکین اسمبلی ایسے جھوٹے مقدمات کے ذریعے مجھے نااہل کروانا چاہتے ہیں مگر ان کے ارادے کامیاب نہیں ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں