ریڑکابالا قبرستان کی چاردیواری تعمیر کی جائے اور گیٹ لگایا جائے ۔اہلیان ریڑکابالا

protest strike peoples

ریڑکا بالا (نامہ نگار) ریڑکابالا قبرستان کی چاردیواری تعمیر کی جائے اور گیٹ لگایا جائے ۔ان خیالات کا اظہار اہلیان ریڑکابالا نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کیا ان کا مزیدکہناتھاکہ ہمارا قبرستان ریڑکا بالا آبادی سے ملحقہ ہے۔جو کہ تقریباََ تین صدیوں سے بھی زائد عرصہ پرانا ہے آبادی کے ساتھ ساتھ کچھ لوگوں نے قبرستان ریڑکابالاکی زمین میں اپنے گھر پختہ مکان بنالئیے ہیں اور مکانوں کے نیچے پرانی قبریں ہیں جو بہت بڑی زیادتی ہے قبرستان میں کئی حفاظ کرام ،علمائے دین،صوفیائے کرام اور اؤلیاء اﷲ دفن ہیں جنکی قبریں جملہ مسلمانوں کے لئیے واجب الاحترام ہیں علاوہ ازیں قبرستان مسلمانوں کی مقدس جگہ ہے جسکا احترام بہت ضروری ہے قبرستان مذکور میں سارا دن پالتو جانور بھیڑبکریاں ،گائیں بھینس،گدھے گھوڑے چرتے رہتے ہیں آوارہ کتے جوبیماراور لاغر اورکرم زدہ ہوتے ہیں پڑے رہتے ہیں۔اور نشئی آوارہ لوگ جھاڑیوں میں چھپ کر نشہ کرتے ہیں۔مویشی اور کتے قبروں کو نقصان پہنچاتے ہیں اسطرح مقدس قبروں کے تقدس کی پامالی اور بے حُرمتی ہے۔ بغیر چاردیواری کے انفرادی طور پر مویشیوں کو باہر نکالنا لڑائی اور فساد کا باعث ہے۔ دریں اثناء قبرستان کے تحفظ کو مدنظررکھتے ہوئے اسکی چاردیواری ،گیٹ بہت ضروری ہے قبرستان ریڑکابالا کی چاردیواری تعمیرکرکے گیٹ لگایاجاوے۔تاکہ مسلمانوں کی مقدس جگہ اور اولیائے کرام کی قبروں کو بے حرمتی سے بچایا جاسکے اور مویشیوں ،کتوں ، نشئی حضرات کا داخلہ بند کیا جاسکے اور قبرستان کے تحفظ کو یقینی بنایاجاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں