انٹر پارٹی الیکشن سے حقیقی طور پر تبدیلی کا آغاز ہو گا ۔شاہد عمران مانی

PTI logo

ریڑکا بالا (نامہ نگار) انٹر پارٹی الیکشن سے حقیقی طور پر تبدیلی کا آغاز ہوگا جس سے ملکی جمہوریت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ان خیالات کا اظہار کونسلر شاہد عمران مانی امیدواربرائے تحصیل صدر پی ٹی آئی پھالیہ نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کیا ان کامزیدکہناتھاکہ ہم انٹرپارٹی الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے اور کارکنوں کو زیادہ سے زیادہ رکنیت سازی کی تاکید کرتے ہوئے تحریک انصاف کا پیغام گھر گھر پہنچانے کی اپیل کی ہم نے کارکنوں کی باہمی مشاورت کے ساتھ ایک مکمل لائحہ عمل طے کررکھا ہے جس کے پہلے مرحلے میں رکنیت سازی مہم شروع کر نا اور زیادہ سے زیادہ پارٹی سے وابستہ افراد سمیت دیگر لوگوں سے رکنیت سازی میں حصہ لینے کے لیے تیار کرنا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف واحد ایک ایسی جمہوری پارٹی ہے جس میں کوئی بھی کارکن کسی بھی عہدے کے لیے اپنے آپ کو پیش کرسکتے ہیں اور انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں انہوں نے تمام پی ٹی آئی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ انٹر پارٹی الیکشن کو کامیاب بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ رکنیت سازی کریں اور تحریک انصاف کا پیغام ہر ایک فرد تک پہنچائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں