ریسکیو آگاہی مہم کو کامیاب بنانے میں میڈیا کا کردار قابلِ ستائش ہے :راجہ گلفام

Malikwal Press snap

منڈی بہائوالدین ( ایم بی ڈین نیوز ( ریسکیو 1122کے سیفٹی آفیسر راجہ گلفام نے کہا ہے کہ ریسکیو آگاہی مہم کو کامیاب بنانے میں میڈیا کا کردار قابلِ ستائش ہے۔ ریسکیو 1122کے تربیتی پروگراموں کی بھرپور اشاعت کے باعث عوام میں حادثات سے بچاؤ اور ان سے نبردآزما ہونے کے شعور وآگاہی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ریسکیو تربیت جتنی عام آدمی کیلئے فائدہ مند ہے اس سے کہیں زیادہ صحافی کیلئے مفید ہے کیونکہ سانحات و حادثات کی صورت میں صحافی جائے حادثہ پر پہنچ کر اپنی پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دیتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان کی ہدایت پر ملکوال پریس کلب میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کے موقع پر صحافی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ اگر صحافی زندگی بچانے کی بنیادی مہارتوں سے آگاہ ہو ں تو وہ خود محفوظ رہتے ہوئے دوسروں کی جان بچانے میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔اس ریسکیو تربیت میں دل اور پھیپھڑوں کو مصنوعی طریقے سے بحال کرنے،خون روکنے،مرہم پٹی کرنے،سانس کے راستے میں کسی بیرونی چیز کی مداخلت کو دور کرنے ،فریکچر اور ریڑھ کی ہڈی کے چوٹ زدہ مریضوں کی ابتدائی طبی امداد کی مہارتیں سکھائی گئیں۔ اس تربیت میں ملکوال پریس کلب کے صدر محمد خالد میکن، نائب صدر نسیم اکمل خان، جنرل سیکرٹری طارق بھٹی کے علاوہ ساجد مغل ، صفدر مغل ، ندیم وینس،حاجی اﷲ بخش ٹھیکیدار ، کامران علی، رضوان گوندل ، اسد گوندل،خواجہ آصف رضا، مقبول حسین، توقیر خان اور رضوان بٹ نے شرکت کی۔ تربیت کے اختتام پرپریس کلب کے دیگر عہدیداران ممبران نے ریسکیو کے کمیونٹی سیفٹی پروگرام کو سراہا اور پریس کلب آمد پر شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں