پارٹی قیادت کو چاہئے کہ وہ ملک وال میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کیلئے پرانے اور وفادار کارکن راؤ محمد طارق کو ٹکٹ دے

Malakwal map

ملک وال(نامہ نگار) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر میاں مشتاق احمد نے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت کو چاہئے کہ وہ ملک وال میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کیلئے پرانے اور وفادار کارکن راؤ محمد طارق کو ٹکٹ دے ۔ انہوں نے کہا کہ راؤ محمد کے خاندان کی پارٹی کیلئے بہت قربانیاں ہیں ان کے والد راؤ محمد شریف بھی میاں نواز شریف کے وفادار ساتھی تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر میرٹ دیکھا جائے تو پھر بھی میونسپل کمیٹی کی چیئر مین شپ کیلئے راؤ طارق ہی موزوں امیدوار ہیں جبکہ پارٹی ورکرز کی اکثریت بھی اسی حق میں ہے کہ کسی نئے شخص کی بجائے پرانے پارٹی ورکر کو ہی شہر کی یہ اہم ذمہ داری سونپی جائے۔ میاں مشتاق نے کہا کہ راؤ طارق نے جنرل مشرف کے سخت دور میں بھی پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا حالانکہ ان کو پولیس اور مقدمات کے ذریعے ہراساں بھی کیا گیا تھا لیکن انہوں نے وفاداری تبدیل نہیں کی اور پارٹی کا پرچم تھامے رکھا ۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں