زرعی ٹیکس کے نفاذ اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی پر کسان کل بادشاہ پور میں حکومت کیخلاف احتجاج کریں گے

protest strike peoples

زرعی ٹیکس کے نفاذ اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی پر ہزاروں کسان کل بروز پیر بادشاہ پور میں حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے ، جمشید دستی ایم این اے اور جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ بھی شرکت کریں گے
ملک وال(نامہ نگار) تفصیلات کیمطابق کسان بورڈ کے ضلعی سیکرٹڑی اطلاعات نصر گوندل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک کے کسان طبقہ کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے پہلے زرعی اجناس کی قیمتوں کو کم کر دیا گیا اور اب کسانوں پر زرعی ٹیکس بھی عائد کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کل بروز پیر ہزاروں کسان ملک وال کے علاقہ بادشاہ پور میں حکومت کی کسان اور زراعت دشمن پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہریں کریں گے جس میں ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی اور جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ بھی شرکت کریں گے۔ نصر گوندل نے کہا کہ بادشاہ پور میں کل بروز پیر دن 10بجے کسان بچاؤ کنونشن ہو گا جس میں پنجاب بھر سے ہزاروں کسان شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کنونشن کے بعد ہزاروں کسان حکومت کی زراعت دشمن پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں