پاکستانی موبائل صارفین کیلئے شاندار خوشخبری، اب آپ کو موبائل میں بیلنس ڈلوانے کیلئے بازار نہیں جانا پڑے گا بلکہ

easyload

پاکستان میں موبائل صارفین کیلئے بلوں کی ادائیگی اور موبائل میں بیلنس لوڈ کرانے کیلئے آن لائن سروس ”Recharge.pk” کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس نئی سروس کے ذریعے صارفین کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے آن لائن بیلنس حاصل کر سکیں گے اور بلوں کی ادائیگی کر سکیں گے۔ ویب سائٹ کے ترجمان کے مطابق یہ سروس پاکستان میں کام کرنے والی تمام سیلولر کمپنیز ، موبی لنک، ٹیلی نار، وارد، زونگ اور یوفون کے صارفین کیلئے دستیاب ہے۔
موبائل فون صارفین “www.recharge.pk” پر جا کر موبائل بیلنس حاصل کر سکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق کسی بھی قسم کی ادائیگی کے فوری بعد مذکورہ صارف کو ایک ای واﺅچر یا پھر ایس ایم ایس کے ذریعے اس کی تصدیق کی جائے گی تاہم پہلی مرتبہ کسی بھی قسم کی ادائیگی سے پہلے شناخت کیلئے مخصوص عمل مکمل کیا جائے گا تاکہ فراڈیوں سے بچا جا سکے۔
یہ ویب سائٹ Megasoft(Pvt) کا حصہ ہے جو پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کے شعبے میں کام کر رہی ہے۔ اس ویب سائٹ نے آن لائن کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے ادائیگیوں کیلئے تعمیر بینک کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں