ایشیا کپ کے سب سے بڑے مقابلے نے جہاں ہرشخص کو کرکٹ فیور میں مبتلا کردیا ہے وہیں جواری بھی میدان میں آگئے ہیں اور کروڑوں روپے کا جوا لگ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جواریوں نے آج کے پاک بھارت میچ میں انڈیا کی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا ہے جس کی وجہ انڈیا کی پاکستان کے خلاف مجموعی طور پر کھیلے جانے والے 6 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے 4 میں فتح ہے۔ جواریوں نے انڈیا کا ریٹ 65 پیسے مقرر کیا ہے جبکہ پاکستان کی جیت کا ریٹ 1 روپیہ 65 پیسے مقرر کیا ہے۔
دوسری طرف لاہور میں جواریوں کیخلاف پولیس بھی متحرک ہوگئی ہے اور کریک ڈاو¿ن شروع کردیا ہے ۔ پولیس نے جواریوں کیخلاف 12 ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

