یاد ہے نا۔۔۔ میچ سے پہلے پاکستانی شائقین کا بھارتیوں کے نام اہم پیغام

Pakistan vs India

پاکستان اور بھارت ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں ایک دوسرے کے مقابل آ رہے ہیں جس کیلئے پاکستانی شائقین اس قدر پرجوش ہیں کہ میچ شروع ہونے سے قبل گزشتہ ایشیاءکپ کی یادیں تازہ کر لی ہیں اور ہر جانب وہ ایک ہی ویڈیو نظر آ رہی ہے جس میں شاہد آفریدی ایشوین کو 2 تاریخی چھکے جڑتے نظر آ رہے ہیں اور قوی یقین ہے کہ وہ چھکے آپ بھی نہیں بھولے ہوں گے۔
سعید اجمل کے آﺅٹ ہونے پر ایک بھارتی شائق (جسے بعد میں کئی ناموں سے نوازا گیا اور سوشل میڈیا پر اس کی خوب ”عزت افزائی“ بھی کی گئی) کی خوشی کا انداز اور پھر آفریدی کے چھکوں کے بعد پاکستانی شائقین کے چہروں پر آنے والی خوشی کو کوئی بھی تو نہیں بھول سکتا۔ آئیے ایک بار پھر اس ویڈیو کو دیکھ کر اس تاریخی فتح کی یادیں تازہ کریں اور آج کے میچ کیلئے جوش کو دوبالا کریں۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں