صوبائی وزیر ترقی خواتین حمیدہ وحیدالدین کل رسول میں ڈسپنسری کا سنگ بنیاد رکھیں گی

Hamida Wahid ud din

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر ڈاکٹر ممتاز بیگ نے کہا ہے کہ رسول میں ویٹرنری ڈسپنسری کے قیام سے درجنوں قریبی دیہات کے مویشیوں کو علاج معالجے کی جدید سہولیات میسر ہو سکیں گی۔صوبائی وزیر ترقی خواتین حمیدہ وحیدالدین کل(ہفتہ) ڈسپنسری کا سنگ بنیاد رکھیں گی۔ ویٹرنری ڈسپنسری کے قیام پر ساڑھے 40لاکھ روپے لاگت آئے گی اور 15ہزار سے زائد مویشیوں اور پالتو جانوروں کو علاج کی سہولت ملے گی ۔یہاں مستقل ویٹرنری آفیسر، ویٹرنری اسسٹنٹ اور دیگر عملہ تعینات ہو گا۔
ڈاکٹر ممتاز بیگ نے بتایا کہ حمیدہ وحید الدین کی کاوشوں سے چیلیانوالہ کے قریبی گاؤں سویہ میں بھی ویٹرنری ڈسپنسری کی تعمیر جلد شروع ہو گی۔ پنجاب حکومت نے فنڈز کا اجراء کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق کی نگرانی میں محکمہ لائیو سٹاک پہلے سے زیادہ فعال کردار ادا کر رہا ہے اور 080009211ہیلپ لائن کے ذریعے مویشی پال حضرات کو 24گھنٹے گھر میں مویشیوں کے علاج معالجے کی سکولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں