دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹوں کی تازہ فہرست جاری ، گرین پاسپورٹ کا ایسا نمبر کہ آپ کویقین کرنا مشکل ہو جائیگا

news-1456474599-7459_large

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹوں کی تازہ فہرست جاری ہو گئی ہے ، گرین پاسپورٹ کا ایسا نمبر ہے کہ آپ کے لئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا ۔ گلف نیوز کے مطابق جاری کی گئی حالیہ درجہ بندی کے تحت جرمن شہری دنیا کا سب سے بہترین پاسپورٹ رکھتے ہیں ۔ہنلے اینڈ پارٹنرز ویزا ریسٹرکشنز انڈیکس 2016میں 218ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے ۔ ایسے ممالک جو ویزا فری رسائی رکھتے ہیں ان میں جرمنی کا پاسپورٹ سب سے زیادہ سفری آزادی فراہم کر تا ہے جبکہ جرمن باشندے بغیر کسی پریشانی کے دنیاکے 177ممالک میں باآسانی جا سکتے ہیں۔
جرمنی رفتہ سال کے نمبرون برطانیہ کو پچھاڑ کر فہرست میں نمبرون ہے ،176ممالک میں ویزا فری رسائی کے ساتھ سویڈن فہرست میں دوسرے نمبر پربراجمان ہے ۔ فن لینڈ، فرانس، اٹلی ، سپین اور برطانیہ کے پاسپورٹ امسال دنیا کے تیسرے طاقتور ترین پاسپورٹ ہیں ان ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے شہری175ممالک میں ویزہ فری رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔بلجیم ، ڈنمارک، نیدرلینڈز اور امریکہ فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔
گرین پاسپورٹ کے بارے میں جان کر آپ کے جذبات کو ٹھیس پہنچے گی کیونکہ دنیا کے طاقتور پاسپورٹ رکھنے والے ممالک میں پاکستان فہرست میں آخری نمبر سے ایک درجہ اوپر 102ویں پوزیشن پر ہے , پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے شہری 29 ممالک میں ویزہ فری رسائی حاصل کر سکتے ہیں جبکہ ہمسایہ ملک افغانستان اس فہرست میں سب سے آخری نمبر پرہے ،افغانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد 25 ممالک میں ویزہ فری رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔صومالیہ 31 ممالک میں ویزہ فری رسائی کے ساتھ 101ویں نمبر پر براجمان ہے۔

۔ تاہم اس کے باوجود پاکستان سمیت یہ ممالک کم از کم سطح کے طاقتور پاسپورٹ رکھتے ہیں ۔ ان ممالک میں مختلف انواع کی سفری پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ان ملکوں کے لوگ بشمول سرمایہ کار ، سیاح اور عام شہری سیکنڈ پاسپورٹ کے حصول کی تلاش میں رہتے ہیں۔ ٹاپ ٹین طاقتور پاسپورٹوں کی فہرست میں کینیڈا ، آئرلینڈ، جنوبی کوریا، لگسمبرگ، ناروے، پرتگال، سوئٹزرلینڈتمام چھٹے نمبر پر ہیں۔یونان، نیوزی لینڈساتویں، آسٹریلیاآٹھویں، مالٹانویں اور ہنگری ،جمہوریہ چیک اور آئس لینڈفہرست میں دسویں نمبر پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں