لاہور: مغوی بیٹیوں کیلئے انصاف مانگنے والی ماں بھی اغوا

news-1456492957-9565_large

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں نوکریوں کا جھانسہ دے کر دبئی میں جسم فروشی کا دھندہ کروانے والا گروہ انتہائی با اثر نکلا۔ بیٹیوں کے بعد مقدمہ درج کروانے والی ماں بھی اغوا کر لی۔
دنیا نیوز کے مطابق بھاٹی گیٹ کی رہائشی ایک خاتون نے امجد نامی شخصکے خلاف اس کی دو بیٹیوں کو نوکری کے بہانے دبئی لے جاکر جسم فروشی کا دھندہ کروانے پر مقدمہ درج کر کے انصاف کی اپیل کی تھی۔ خاتون کے انکشاف پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس بھی لیا تھا لیکن اس کے باوجود اب ماں کو بھی اغوا کر لیا گیا ہے۔اب اسلام پورہ پولیس نے ملزم امجدکے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ ملزم اپنے گھر کو تالے لگا کر فرار ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں