ریجنل ڈائریکٹر AIOUکا داخلہ مہم کے سلسلہ میں منڈی بہاؤالدین کے ملحقہ علاقوں کا دورہ

Regional Director AIOU ali baqar naqvi mandi bahauddin news

مانگٹ (نامہ نگار)  ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی علی باقر نقوی نے اپنے سٹاف کے ہمراہ ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤالدین کے ملحقہ علاقوں گورنمنٹ ڈگری کالج ملکوال ،بھیرووال ،پھالیہ اور مانگٹ کا ایڈمیشن کمپین 2016؁کے سلسلہ میں دورہ کیا جس میں اساتذہ ،ٹیوٹرز ،طلباء ،عوامی سیاسی ،سماجی نمائندوں سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی جس میں معاشرہ کے ایسے افراد جو اپنی گھریلواورمعاشی پریشانیوں کی وجہ سے اپنا تعلیمی سلسلہ جاری نہ رکھ سکے تھے انہیں پھر سے اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کیلئے تحریک دی گئی اورتعلیم کی اہمیت بالخصوص فاصلاتی نظام تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کر تے ہوئے بتایاگیا AIOUپاکستان میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کام کر رہی ہے جس سے فارغ التحصیل افراد معاشرہ میں اپنا اہم کر دار ادا کر رہے ہیں علی باقر نقوی ریجنل ڈائریکٹر نے یہ بھی بتایا کہ یونیورسٹی کے زیر انتظام میٹرک سے پی ایچ ڈی تک کے پروگراموں میں داخلہ جاری ہے جو 4مارچ 2016تک جاری رہے گا اور آپ لوگوں کی سہولت کیلئے ضلع بھر میں آپ کے گھر وں کے نزدیک پراسپکٹس سیل سنٹر بنائے گئے ہیں جن پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پراسپکٹسسز دستیاب ہیں آپ لوگ اپنے گھروں کے نزدیک سے ان سیل سنٹروں سے پراسپکٹس فارم اور دیگر رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں ان سیل سنٹروں پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی پراسپکٹسسز دھڑا دھڑ فروخت ہوری ہیں اور لوگ مختلف پروگرامز میں داخلہ لے رہے ہیں انہوں نے یہ بھی کہاکہ ہم پہلے کی طرح پھر آپ لوگوں کے تعاون اوراﷲ تعالٰی کی خوشنودی سے ملک میں بھر میں زیادہ سے زیادہ داخلہ کا ہدف حاصل کر کے رہیں گے ۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں