اسسٹنٹ کمشنرز کا مختلف سکولوں کا دورہ،حاضریوں اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ،ایک ہیڈ ماسٹر کو وارننگ جاری

AC Visiting schools mandi bahauddin news

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر منڈی بہاؤالدین کی ہدایت پر آج (جمعرات) اسسٹنٹ کمشنروں نے مختلف سکولوں کا دورہ کرکے حاضریوں اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اے سی منڈی بہاؤالدین شبیر حسین چیمہ نے گورنمنٹ سر سید ہائی سکول کا دورہ کیا اور سٹاف کی حاضریاں چیک کیں۔ مختلف کلاس رومز کے معائنے کے دوران آئی ٹی لیب میں صفائی کی صورتحال نا گفتہ بہ پائی گئی۔ جس پر انہوں نے ہیڈ ماسٹرکو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکول کے تمام شعبوں کو صاف ستھرا رکھنا آپ کی ذمہ داری ہے۔صفائی کی صورتحال فوراً بہتر بنائی جائے۔ میں جلد دوبارہ معائنہ کروں گا۔ ایک کلاس روم میں 2بچوں کو زمین پر بٹھانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بچے کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیئے۔ اے سی نے سکول کے سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کاشف رضا اعوان نے گورنمنٹ پرائمری سکول لیدھر کلاں کا معائنہ کیا اور سٹاف کی حاضریاں چیک کیں۔ اساتذہ اور طلباکی حاضری جبکہ صفائی کی صورتحال اطمینان بخش پائی گئی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں