کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے،2لاکھ 41ہزار بچوں کوویکسین پلانے کا ہدف،655ٹیمیں تشکیل ،1431افراد،847پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے

Health Department meeting news
انسداد پولیو مہم کے اہداف ہر صورت حاصل کئے جائیں، کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے:افضال احمد وڑائچ
2لاکھ 41ہزار 938بچوں کوویکسین پلانے کا ہدف مقرر، 655ٹیمیں تشکیل ،1431افراد،847پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے
دیگر اضلاع سے عارضی طور پر آنے والے خاندانوں کے بچے نظر انداز نہ کئے جائیں،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کی اجلاس میں ہدایت

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر منڈی بہاؤالدین افضال احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ ضلع میں آئندہ ماہ شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم کے اہداف ہر صورت میں حاصل کئے جائیں۔ پولیو ٹیمیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بچہ پولیو جیسے موذی مرض سے بچاؤ کیلئے ویکسین سے محروم نہ رہے۔ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع میں انسداد پولیو مہم کے دوران 2لاکھ 41ہزار 938بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس مقصد کیلئے 655ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں سے 556موبائل ہیں اور وہ گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گی۔ مجموعی طور پر 1431افراد اور 847پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔افضال وڑائچ نے محکمہ صحت اور انسداد پولیو پروگرام کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ دیگر اضلاع سے عارضی طور پر آنے والے خاندانوں کے بچے ہر گز نظر انداز نہ کئے جائیں۔ پولیو مہم کے دوران تمام اسسٹنٹ کمشنرزبھی فیلڈ میں موجود ٹیموں کی نگرانی کریں۔ اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر منیر احمد، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ضیاء اﷲ صدیقی، ڈاکٹر خالد پرویز خواجہ، ڈی ڈی او ڈاکٹر شکیل اقبال بٹ، ڈاکٹر حافظ افتخار احمد، ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسی نیشن محمد عارف ڈار اور فوکل پرسن انسداد پولیو پروگرام رافعہ ناہید نے شرکت کی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں