سیاسی رنجش پر دو متحارب گروپوں میں فارنگ کا تبادلہ دو افراد شدید زخمی،ایک کی حالت نازک، گجرات ہسپتال منتقل

firing pistal pistol

ملک وال(نامہ نگار) تھانہ ملک وال کے علاقہ چک رائب کے رہائشی غلام مجتبیٰ اور محمد اصغر نے یونین کونسل چک رائب سے بلدیاتی الیکشن میں وائس چیئرمین کا الیکشن لڑا تھا۔جس میں غلام مجتبیٰ وائس چیئرمین منتخب ہو گیا جبکہ محمد اصغر ہار گیا۔ اس سیاسی رنجش پر گزشتہ روز اصغر کے بھائی مدثر نے غلام مجتبیٰ کے ملازم پر تشدد کیا اطلاع ملنے پر مجتبیٰ اور اس کے ساتھی اسے چھڑانے کیلئے پہنچے تو دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی جس پر دونوں گروپوں میں فائرنگ شروع ہو گئی فائرنگ سے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔ فائرنگ کے نتیجے میں غلام مجتبیٰ کا ساتھی حسنین اور مخالف گروپ کا مدثر شدید زخمی ہو گئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں سے دونوں کو ڈی ایچ کیو منڈی بہاؤالدین بھیج دیا گیا ۔ لیکن حسنین کی حالت زیادہ تشویشناک ہونے کے باعث اسے گجرات ریفر کر دیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا مزید تفتیش جاری ہے۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں