ریسکیو 1122کے ڈسٹرکٹ آفیسر کا محکمہ بلڈنگ کے افسران کے ہمراہ 1122ملک وال کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ

Rescue 1122 Malakwal news

ریسکیو 1122کے ڈسٹرکٹ آفیسر عمران خان کا محکمہ بلڈنگ کے افسران کے ہمراہ 1122ملک وال کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ، جلد عمارت مکمل ہوتے ہی تحصیل ملک وال کی عوام کو رسیکیو سہولت فراہم ہو جائے گی ، عمران خان ۔
ملک وال(نامہ نگار) ملک وال میں ریسکیو 1122کی عمارت کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ آفیسر 1122عمران خان نے محکمہ بلڈنگ کے افسران کے ہمراہ عمارت کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ عمارت کا کام کافی حد تک مکمل ہو چکا ہے انشا ء اﷲ یہ جلد مکمل ہو جائے گی جس کے بعد ملکوال میں ریسکیو 1122کی سروس شروع کر دی جائے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں