ٹریفک کو دو مختلف حادثات میں دو افراد جان بحق ایک شدید زخمی

accident borken mirror car

ملک وال(نامہ نگار)  پولیس ذرائع نے بتایا کہ موضع چوٹ دھیراں کا رہائشی محمد آصف ٹرکیٹر ٹرالی پر منڈی بہاؤالدین کی طرف جا رہا تھا جب وہ ساہی موڑ کے قریب پہنچا تو سامنے سے آنے والی تیز رفتار کار سے ٹکر ہو گئی جس سے آصف ٹریکٹر سے گر کر شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ دوسرا حادثہ کتو وال کے قریب ہوا جہاں موضع پھپھرا کا رہائشی صالح محمد اپنے بیٹے خالد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ ایک تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی جس سے صالح محمد جاں بحق ہو گیا جبکہ خالد شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں