ریسکیو 1122کو جدید آلات کی فراہمی پر عوامی حلقوں کا ڈی سی او مظفر خان سیال کو خراجِ تحسین

Rescue 1122 Mandi Bahauddin news

ریسکیو 1122کو جدید آلات کی فراہمی پر عوامی حلقوں کا ڈی سی او مظفر خان سیال کو خراجِ تحسین۔ ریسکیو 1122جیسے پیشہ ورانہ مہارتوں اور جذبہ خدمت خلق سے سرشار ٹیم پر مشتمل محکمہ کی پذیرائی قابل ستائش ہے ۔انسانی جانوں کو بچانے کیلئے جدید آلات کی فراہمی ڈی سی او مظفر خان سیال کی انسان دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔عوامی حلقے
منڈی بہائوالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) گزشتہ روزمختلف محکموں کے ضلعی افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈی سی او مظفر خان سیال نے ADC افضال وڑائچ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان، ای ڈی او فنانس ظہیر الدین بابر کی موجودگی میں پیشہ وارانہ مہارتوں اور جذبہ خدمت انسانی سے سرشار جوانوں پر مشتمل ریسکیو1122کو ہنگامی حالات سے نبردآزما ہونے بارے صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنے اور انسانی جانوں کو بچانے کیلئے جدید آلات کی فراہمی کی منظوری دی ہے ۔ ان آلات میں عمارتوں کے منہدم ہونے ، حادثات میں تباہ شدہ گاڑیوں سے متاثرین کو نکالنے، آگ وغیرہ کی صورت میں بلند و بالا عمارتوں سے متاثرین کو ریسکیو کرنے اور لائف جیکٹس شامل ہیں۔ ڈی سی او مظفر خان سیال کی جانب سے ریسکیو 1122 کو جدید آلات کی فراہمی پر عوامی حلقوں نے مسرت کا اظہارکرتے ہوئے اسے انسان دوستی کی عکاسی قرار دیا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر اسی طرح خدمت خلق کرنے والے اداروں کی سرپرستی کی جائے تو اداروں کی کارکردگی میں نکھار آتا ہے اور وہ پہلے سے بڑھ کر انسانی خدمت کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں