کمشنر گوجرانوالہ کا دورہ منڈی بہاؤالدین، ڈی سی او مظفر خان سیال نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی،ڈسٹرکٹ ہسپتال کا معائنہ بھی کیا

commissioner  meeting in Mandi Bahauddin newscommissioner Gujranwala visiting dhQ mbdin news
منڈی بہاؤالدین :ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرکے ہی ہم عوام کے سامنے سرخرو ہوسکتے ہیں،کمشنر گوجرانوالہ
عوامی مفاد کے منصوبوں پر ارکان اسمبلی کی سفارشات کومدنظر رکھا جائے، تمام ضلعی ادارے آپس میں مربوط تعاون کریں،عامر جان
کمشنر گوجرانوالہ کا دورہ منڈی بہاؤالدین، ڈی سی او مظفر خان سیال نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی،ڈسٹرکٹ ہسپتال کا معائنہ بھی کیا

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن عامر جان نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرکے ہی ہم عوام کے سامنے سرخرو ہوسکتے ہیں۔ عوامی مفاد کے منصوبوں پر منتخب ارکان اسمبلی کی سفارشات کو بھی لازمی طور پر مد نظر رکھا جائے۔ آج (بدھ) یہاں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کے دورے میں ضلعی افسروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ضلع منڈی بہاؤالدین میں صحت، تعلیم اور دیہی ترقی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جا رہا ہے تاہم پہلے جاری ترقیاتی سکیموں کو مکمل ہونا چاہیئے۔ تمام ضلعی ادارے آپس میں مربوط تعاون کریں تا کہ عوام کا معیار زندگی بلندکرنے کی حکومتی اقدامات ثمرآور ہوں سکیں۔ کوشش کی جائے کہ ترقیاتی سکیموں کیلئے مختص فنڈز صرف منظور شدہ مدات پر خرچ ہوں۔ ڈی سی اومظفر خان سیال نے کمشنر کو بریفنگ میں بتایا کہ وہ خود باقاعدگی سے جاری منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیتے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مختلف سکیموں کو طے شدہ وقت کے اندر مکمل کر لیا جائیگا۔ عامر جان نے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ کے ڈائریکٹوز پر عملدرآمد میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہیئے۔ ترقیاتی فنڈز عوام کی امانت ہیں جن کا شفاف طریقے سے استعمال یقینی بنانا ہمارا فرض ہے۔ دریں اثنا کمشنر نے ڈی سی او کے ساتھ ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین کا اچانک دورہ کرکے طبی سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے او پی ڈی ، ایمرجنسی اور ڈائلیسز کے شعبوں میں سہولیات کا معائنہ کیا اور مریضوں کے مسائل سنے۔ کمشنر نے ہسپتال کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ موسم میں تبدیلی آنے کی وجہ سے وارڈز میں فوری طور پر ائیر کنڈیشنر چالو کئے جائیں۔ ڈی سی او نے بتایا کہ ڈائلیسز سنٹر میں 4مشینیں مسلسل کام کر رہی ہیں جبکہ مزید 2مشینیں بھی ضلعی انتظامیہ اپنے وسائل سے خرید رہی ہے۔ کمشنر نے ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی اور صفائی کے انتظامات پر خوشی کا اظہار کیا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں