ایف آئی اےکاچھاپہ ،2پاسپورٹ ایجنٹ گرفتار،مقدمہ درج

Mbdin Map Mandi Bahauddin map

منڈی بہا ء الدین :فیڈرل انویسٹی گیشن گجرات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سرورکی سربراہی میں ایف آئی اے کی ٹیم نے پاسپورٹ آفس منڈی بہاء الدین کے باہر چھاپہ مار کر حاجی محلہ منڈی بہاء الدین کے رہائشی احسان اللہ ولد محمد خان اور کالو والی کے رہائشی ناصر نعیم ولد محمد اعظم کو گرفتار کرکے ایف آئی اے کے مطابق ان کے قبضے سے ایک عدد پاسپورٹ اور 8پاسپورٹ کے اجراء کے ٹوکن برآمد کر کے پولیس اسٹیشن ایف آئی اے گجرات میں مقدمہ نمبر 66/2016 درج کر لیا گیامذکورہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں