ن لیگ کے ایم پی اے شفقت محمود گوندل کے خلاف جھوٹا اور من گھڑت پراپیگنڈا کرنے والوں کو خبردار کرتے ہیں

Roa Tariq general secretary PMLn malakwal news

ملک وال(نامہ نگار) اپنے آپ کو تاجر رہنما کہنے والوں کا شہر کی تاجر برادری سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ن لیگ کے ایم پی اے شفقت محمود گوندل کے خلاف جھوٹا اور من گھڑت پراپیگنڈا کرنے والوں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اپنی اوقات میں رہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے تحصیل جنرل سیکرٹری و صدر انجمن تاجران راؤ محمد طارق نے پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکوال مسلم لیگ ن کا شہر ہے اور ایم پی اے کے خلاف بیانات دینے والوں کی کوئی پارٹی نہیں ہے ناصر اقبال بوسال ایم این اے اور ایم پی اے شفقت محمود گوندل نے شہر اور حلقہ بھر میں کروڑوں روپے کے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں جبکہ تاجروں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے لئے مرکزی انجمن تاجران موجودہے ن لیگ کے رکن اسمبلی کے خلاف جھوٹے اورمن گھڑت بیانات کی مذمت کرتے ہیں۔اس موقع پر انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری زاہد محمود سنی، انجمن کریانہ ایسوسی ایشن کے صدر رانا محمد یعقوب ، موبائل یونین کے صدر شیخ شفاعت شاکر ،انجمن آڑھتیاں کے صدر صوفی علی اکبر بھی موجود تھے۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں