ٹی ایم اے اہلکاروں نے شہری کے گھر کے سامنے لگا گیٹ اکھاڑ دیا،توہین عدالت پر ایس ایچ او،اے سی سمیت آٹھ افراد3مارچ کو طلب

Malakwal ki news

عدالتی حکم امتناعی کے باوجود ٹی ایم اے اہلکاروں نے شہری کے گھر کے سامنے لگا گیٹ اکھاڑ دیا ، توہین عدالت پر ایس ایچ او ، اے سی سمیت آٹھ افراد کو 3مارچ کو طلب کر لیا گیا۔

ملک وال(نامہ نگار) تفصیلات کیمطابق محلہ کانیانوالا کے رہائشی صابر علی نے پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ اس نے اپنے گھر کے سامنے اپنی جگہ کی حدود میں آہنی گیٹ لگا رکھا تھا جس پر میرے ہمسائے کے ساتھ تنازعہ چل رہا تھا ۔ صابر علی نے بتایا کہ میرا مخالف ٹی ایم اے انتظامیہ کے ذریعے میرا گیٹ اکھڑوانا چاہتا تھا جس پر میں عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا تھا لیکن ٹی ایم اے انتظامیہ نے پولیس کی مدد سے میرا گیٹ اکھاڑ دیا حالانکہ میں ٹی ایم اے کے اہلکاروں کو عدالتی حکم امتناعی کا تحریری آرڈر بھی دکھایا ۔ صابر علی نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے پر ایس ایچ او ، اے سی ، انسپکٹر انفورسمنٹ اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کی رٹ دائر کر دی ۔ جس پر ایڈیشنل سیشن جج ملک وال سید عمران حسین نقوی نے توہین عدالت کرنے پر فریقین کو 3مارچ کو طلب کر لیا ہے۔رابطہ کرنے پر ٹی ایم اے کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں عدالتی حکم امتناعی کے بارے میں علم نہیں تھا کاروائی راستہ بند کرنے پر ایک شہری کی درخواست پر کی گئی۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں