ملکوال:چونگی سیم نالہ چوک سے رانا چوک تک ڈبل روڈپر لگائی گیں سٹریٹ لائٹس کا افتتاح

Malakwal ketchery road malakwal news

ملک وال(نامہ نگار) علاقے کی محرومیوں کے خاتمہ کے لئے حلقہ این اے 109 سمیت ہم نے ضلع بھر میں بلا امتیاز کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرا کر ثابت کر دیا ہے کہ انتخابات کے موقع پر عوام سے کئے ہوئے وعدوں کو نہیں بھولے ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی ناصراقبال بوسال نے ٹی ایم اے کے تحت چونگی سیم نالہ چوک سے رانا چوک تک ڈبل روڈپر لگائی گیں سٹریٹ لائٹس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا شہر کے سیوریج سسٹم کے لئے حکومت سے خطیر رقم کی گرانٹ منظور کروا چکے ہیں جس پر بہت جلد ترقیاتی کام کا آغاز ہو جائے گا ناصر بوسال نے کہا کہ ماضی میں حلقہ این اے 109 کو نظر انداز کیا گیا ہے لیکن ہم نے علاقے کے تمام مسائل کے خاتمہ کا تہیہ کیا ہواہے جن میں سے بیشتر ترقیاتی کا م مکمل ہوچکے ہیں اور انشاﷲ دیگر کام بھی موجودہ دورحکومت کے دوران ہی مکمل ہوجائیں گے جس سے حلقہ کی عوام کا معیار زندگی بہتر ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ چک نظام پل کی ڈیزانگ کے لئے 70 لاکھ روپے کے فنڈز حکومت نے دے دئے ہیں ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آصف رضا، ایس ڈی ا و اقبال خاور بوسال، صدر مرکزی انجمن تاجران راؤ محمد طارق ،زاہد محمود سنی،حاجی نواز گوندل ، حاجی قمر خان، جاوید اقبال، شیخ شاکر ، رانا یعقوب، کونسلر امجد سپر ا ،شاہد حسین شاہ، اصغر یعقوب سندھو ،سلیم شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں