یکم مارچ 2016 سے شروع ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے دوران دفعہ144 نافذ

DCO Mandi Bahauddin Muzaffar Khan Sial

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ایڈمنسٹریٹر/ڈی سی او منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے یکم مارچ 2016 سے شروع ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے دوران دفعہ144کے تحت امتحانی مراکز کے اندر یا قریب امتحانی عملے، امیدواروں یا چیکنگ ٹیموں کے سوا تمام غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی لگادی ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں کے سواکسی کو اسلحہ رکھنے، شورشرابہ کرنے یا لاؤڈسپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔ خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔ یہ حکمنامہ 25اپریل کو امتحانات کے اختتام تک نافذالعمل رہے گا۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں