بجلی کی بار بار ٹرپنگ یا شارٹ سرکٹ،نجی بنک میں آتشزدگی لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور بنک ریکارڈ جل کر خاکستر

short circuit loadshedding low voltage high voltage

ملک وال(نامہ نگار) گزشتہ رات رانا چوک کے قریب واقع نجی بنک میں آگ لگنے سے بنک کا لاکھوں روپئے مالیت کا قیمتی سامان اور ریکارڈ مکمل جل گیا تاہم اے ٹی ایم مشین اور بنک میں موجود کیش محفوظ رہی۔بنک انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ شارٹ سرکٹ سے رات گئے آگ لگی جس سے فوری ریسکیو نہ کیا جا سکا ۔بعض ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس رات بجلی کی بار بار ٹرپنگ ہوتی رہی اور محکمہ واپڈا کی طرف سے کوئی اقدام نہ کیا جانے پر یہ واقعہ پیش آیا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ واپڈا سب ڈویژن ملکوال کی ناقص کارکردگی کی بنا معمولی بارش یا ہو اچلنے پر ٹرپنگ شروع ہو جاتی ہے جس سے پہلے بھی اکثر لوگوں کے نقصانات ہوئے ہیں۔اس واقعہ کے علاوہ ٹرپنگ کی وجہ سے رانا چوک کے قریب نصب شدہ ٹرانسفارمر بھی خراب ہو گیا جو تاحال مرمت نہیں کیا جا رہا۔ گزشتہ رات ہونے والی بارش کے بعد شہر کے متعدد ٹرانسفارمر خراب ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی بند ہو گئی جنہیں تاحال بحال نہیں کیا جا سکا ۔ انجمن تاجران کے نمائندوں اور دیگر شہری حلقوں نے گیپکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈاسب ڈویژن ملکوال میں بہتری لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں