اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین شبیر حسین چیمہ کا بنیادی مرکز صحت مانگٹ کا دورہ، اطمنان کا اظہار

Mangat health center mbdin news

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین شبیر حسین چیمہ نے بنیادی مرکز صحت مانگٹ کا دورہ کرکے سٹاف کی حاضریوں اور مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کا معائنہ کیا۔ دورے کے موقع پر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاقل حسن سمیت تمام سٹاف حاضر تھا۔ اے سی نے ادویات کے سٹاک کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی صفائی کی صورتحال برقرار رکھی جائے اور ڈیلیوری کیسوں کا ہدف ہر صورت میں پورا ہونا چاہیے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں