شہر میں چند عناصر تاجر برادری کی آڑ لے کر ایف بی آر کے کروڑوں روپے کے نادہندہ عظیم خان کی پشت پناہی کر رہے ہیں

HAJI NAWAZ GONDAL PMLn malakwal news

ملک وال(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنماؤں حاجی محمد نواز گوندل اور حاجی محمد اشرف گوندل نے گزشتہ روز پریس کلب ملک وال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں چند عناصر تاجر برادری کی آڑ لے کر ایف بی آر کے کروڑوں روپے کے نادہندہ عظیم خان کی پشت پناہی کر رہے ہیں حاجی اشرف نے کہا کہ میں نے ایف بی آر کی ٹیم کو ٹیکس چور عظیم خان کی نشاندہی کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ عظیم خان نے تھانہ میں ہمارے خلاف اغوا کی کوشش اور تشدد کی جھوٹی اور بے بنیاد درخواست دی جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ ایک مقامی اخبار میں ہمارے خلاف بے بنیاد خبر بھی شائع کی گئی جو قطعی طور پر جھوٹی ہے ۔ ن لیگ کے رہنماؤں نے کہا کہ ٹیکس چور پاکستان کی معیشت کا دشمن ہے اور ہم ایسے پاکستان دشمن عناصر کی نشاندہی کرتے رہیں گے۔ حاجی نواز گوندل نے کہا کہ قمر خان ٹی کمپنی والا اور عظیم خان سمیت اس کے حواریوں کیخلاف جہاد کر رہے ہیں انہیوں نے کہا کہ چائے سمگلنگ کے ساتھ غیر ملکی کپڑا سمگلنگ کے سکینڈلز بھی ثبوتوں کے ساتھ منظر عام پر لائیں گے ان ٹیکس چوروں کے منفی ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں اور انہیں ان کے منطقی انجام تک پہنچا کر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران کے صدر راؤ محمد طارق کی قیادت میں شہر کی تاجر برادری ٹیکس چوروں کیخلاف سرکاری کاروائی میں مددگار ہیں جبکہ انجمن تاجران کے صدر جلد ان ٹیکس چوروں اور سمگلنگ کی اشیا فروخت کرنے والے کیخلاف میڈیا کو حقائق سے آگاہ کریں گے ۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں