منڈی بہاؤالدین میں 2لاکھ 41ہزار 938بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر، 655ٹیمیں تشکیل،847اہلکار تعینات کئے جائیں گے

Polio meeting at dco room mbdinnews
پولیو کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو مشنری جذبے کے ساتھ کام کرنا ہو گا،ڈی سی او مظفر خان سیال
انسداد پولیو مہم میں شریک افراد معاشرے کے محسن ہیں، سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے،اجلاس سے خطاب
منڈی بہاؤالدین میں 2لاکھ 41ہزار 938بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر، 655ٹیمیں تشکیل،847اہلکار تعینات کئے جائیں گے

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ پولیو کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو مشنری جذبے کے ساتھ کام کرنا ہو گا۔ انسداد پولیو مہم میں شریک افراد معاشرے کے محسن ہیں۔ ان کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ آج (جمعہ) پولیو مہم سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ انسداد پولیو مہم کے دوران 2لاکھ 41ہزار 938بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس مقصد کیلئے 655ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں سے 556موبائل ہیں اور وہ گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گی۔ مجموعی طور پر 1431افراد کا انتخاب کیا گیا ہے۔ جن کی سکیورٹی کیلئے 847اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ ڈی سی او نے محکمہ صحت اور انسداد پولیو پروگرام کے افسروں کو سختی سے ہدایت کی کہ دیگر اضلاع سے عارضی طور پر آنے والے خاندانوں کے بچوں تک ہر صورت میں پہنچا جائے۔ پولیو مہم کے دوران تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود ٹیموں کی نگرانی کریں۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ منڈی بہاؤالدین کا شمار ایسے اضلاع میں ہوتا ہے جہاں گزشتہ مہم کے دوران بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مکمل کیا گیا۔ یہ سلسلہ آئندہ بھی برقرار رکھا جائے۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین شبیر حسین چیمہ، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ضیاء اﷲ صدیقی، ڈاکٹر خالد پرویز خواجہ، ڈی ڈی او ڈاکٹر شکیل اقبال بٹ، ڈاکٹر حافظ افتخار احمد، ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسی نیشن محمد عارف ڈار اور فوکل پرسن پولیو پروگرام رافعہ ناہید نے شرکت کی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں