بلدیاتی الیکشن میں حمائت نہ کرنے پرکریانہ ایسوسی ایشن کے نائب صدر کواغواء کرنے کی کوشش کو شہریوں نے ناکام بنا دیا

Azeem Khan tajar rehnuma malakwal news

بلدیاتی الیکشن میں حمائت نہ کرنے پرکریانہ ایسوسی ایشن کے نائب صدر کواغواء کرنے کی کوشش کو شہریوں نے ناکام بنا دیا پولیس مقدمہ کے اندراج میں تاخیرکر رہی ہے تاجر برادری سراپا احتجاج ۔دونوں پارٹیوں کو بلایا ہے موقف سننے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا،ایس ایچ او طاہر مجید خان۔
ملک وال(نامہ نگار) کریانہ ایسوسی ایشن ملکوال کے نائب صدر عظیم خان نے ساتھیوں کے ہمراہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز وہ دن بارہ بجے اپنی دکان پر تھا کہ اشرف سمیت ایک درجن افراد میری دکان میں داخل ہوئے اور مجھے گھسیٹ کر باہر لے گئے اور زودو کوب کرتے ہوئے ہنڈا سی ڈی 70 موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے جانے کی کوشش کی،تاہم اس دوران میرے والد بلوچ خان نے شورو غل کیا اور آس پاس سے کافی دکاندار اکھٹے ہوئے گئے جنہیں دیکھ کر ملزمان بازار میں مشرق کی طرف فرار ہو گئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے اور میرے رشتہ داروں نے حالیہ الیکشن میں ملزمان کے امیدوار کی حمایت نہیں کی تھی اور مجھے کئی روز سے ملزمان کی طرف سے دھمکیاں بھی مل رہی تھیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے اس واقعہ بارے پولیس کو درخواست دی ہے مگر تا حال پولیس کی طرف سے ملزمان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی ہے ۔اس موقع پر انجمن تاجران کے رہنماؤں راؤ مکرم،محمد عمر بٹ ،مسعود گیلانی،سید تنویر شاہ،راؤ فیصل،ملک عامر ،اصغر یعقوب سندھو اور دیگر نے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر تاجر برادری کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو احتجاج کیا جائے گا۔اس حوالہ سے ایس ایچ او تھانہ ملکوال طاہر مجید خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ درخواست موصول ہو گئی ہے اور ہم نے فریقین کو بلایا ہے موقف سننے کے بعد فیصلہ میرٹ پر کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں