کریانہ ایسوسی ایشن کے نائب صدر عظیم خان کی دکان پر ایف بی آر ٹیم کا چھاپہ،تاجر سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کا 8کروڑ 69لاکھ روپے کا ڈیفالٹر

FRB inspector malakwal news

کریانہ ایسوسی ایشن کے نائب صدر عظیم خان کی دکان پر ایف بی آر ٹیم کا چھاپہ،تاجر سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کا 8کروڑ 69لاکھ روپے کا ڈیفالٹر، عدالت کا حکم امتناعی ہونے کے باعث گرفتاری نہ ہو سکی، میرے ٹیکس کے معاملات عدالت میں چل رہے ہیں عظیم خان کی صحافیوں سے گفتگو
ملک وال(نامہ نگار) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے انسپکٹر شبیہ الحسنین کی سربراہی میں ایف بی آر کی ٹیم نے گزشتہ روز ملک وال مین بازار میں کریانہ ایسوسی ایشن کے نائب صدر عظیم کی خان دکان پرچھاپہ مارا ،انسپکٹر شبیہ الحسن نے صحافیوں کو بتایا کہ ملزم عظیم خان سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کا 8کروڑ 69لاکھ روپے کا ڈیفالٹر ہے اور اس کی گرفتاری کے وارنٹ ہمارے پاس موجود ہیں ایف بی ٓآر ٹیم کو دیکھتے ہی تاجر اپنی دکان چھوڑ کر بھاگ گیا جسے شہریوں نے پکڑ کر ایف بی آر حکام کے حوالے کیا۔ انسپکٹر ایف بی آر نے بتایا کہ ملزم کے بنک اکاؤنٹ میں کروڑوں کی ٹرانزیکشن ہونے کیوجہ سے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس بن گیا جو کہ اب تک محکمہ ریونیو کو جمع نہیں کروایا گیا انہوں نے کہا کہ ہم کافی عرصہ سے اس تاجر کی تلاش میں تھے کئی مرتبہ آئے مگر یہ موقع پر نہیں ملتا تھا اور آج مخبری ملنے پر گرفتار کرنے کے لیے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی ٹیم نے چھاپہ مارا تاہم عظیم خان کے پاس قانونی کاروائی نہ کرنے کے حوالے سے عدالت کا حکم امتناعی تھا جس کی بنا پر تاجر کو گرفتار نہیں کر سکے۔ تاجر عظیم خان نے صحافیوں کو بتایا کہ اس کے ٹیکس کے معاملات عدالت میں چل رہے ہیں۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں