ڈی سی او منڈی بہاؤالدین مظفرخان سیال کا مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ،سکیورٹی انتظامات کا معائنہ

dco mandi visit batha and schools final with caption
ڈی سی او منڈی بہاؤالدین مظفرخان سیال کا مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ،سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا
وزیٹر بک پر تمام ملاقاتیوں کے شناختی کارڈز نمبر لازمی درج کئے جائیں،نمایاں جگہوں پر ایمرجنسی نمبربھی آویزاں ہونے چاہئیں، ڈی سی او
مظفرخان سیال نے مانگٹ کے ایک بھٹہ خشت اور ٹی ایچ کیو ہسپتال پھالیہ کا بھی دورہ کیا،چائلڈ لیبر اور طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے آج (بدھ) مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین چیمہ بھی ان کے ساتھ تھے۔رسول روڈ پر روٹس میلینئم سکول کے دورے میں انہوں نے بچوں کی حفاظت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وزیٹر بک پر تمام آنے جانیوالوں کے شناختی کارڈز نمبر لازمی درج کئے جائیں۔ سکیورٹی گارڈز نے بتایا کہ انہوں نے حکومت کی طرف سے تربیت لے لی ہے۔ ڈی سی او نے پرنسپل سے کہا کہ سکول میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد بڑھائی جائے اور علاقے کے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کے موبائل فون نمبرز ضرور سکول انتظامیہ کے پاس موجود ہونے چاہئیں۔سرگودھا روڈ پر لاہور گرامر سکول کے دورے میں ڈی سی او نے واک تھرو گیٹ کی عدم موجودگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وارننگ دی کہ سوموار تک واک تھرو گیٹ لازمی نصب کر دیا جائے۔ سکول میں نمایاں جگہوں پر ایمرجنسی نمبربھی آویزاں کئے جائیں۔دریں اثنا مظفر خان سیال نے نواحی علاقے مانگٹ کے ایک بھٹہ خشت کا دورہ کر کے چائلڈ لیبر اور کم از کم معاوضے کی ادائیگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مینجر کو سختی سے ہدایت کی کہ 4سے 14سال تک کی عمر کے بچوں سے ہرگز مزدوری نہ کرائی جائے بلکہ انہیں سکول بھیجا جائے۔ ڈی سی او نے اپنے دورے کے اگلے مرحلے میں ٹی ایچ کیو ہسپتال پھالیہ کا معائنہ کیا اور مریضوں سے طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں پوچھا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کاشف رضا اعوان بھی موجود تھے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں