جرائم پیشہ عناصر کو امن عامہ کوخراب کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی، ایس ایچ او

media mic journalist press coverage

ملک وال(تحصیل رپورٹر)ملک وال سے تمام جرائم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکوں گا، جرائم پیشہ عناصر کو امن عامہ کوخراب کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی۔ ان خیالات کااظہار تھانہ ملک وال کے ایس ایچ او طاہرمجیدخان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی اور اس کے اطلاق کو بلا امتیاز رنگ و نسل یقینی بنایا جائے گا اور جرائم کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر جو امن عامہ کو خراب کرنے میں ملوث ہوئے ان کا مقدر جیل کی سلاخیں ہوں گی۔ ملاقات میں منیراحمد چوہدری، عابدحسین عابدی، نفیس انجم اور فیاض گوندل موجود تھے۔۔ یاد رہے کہ انسپکٹر طاہر مجید خان آج بروز بدھ تھانہ ملک وال میں ایس ایچ او کا چارج سنبھالیں گے جبکہ انسپکٹر ظفر اقبال خان کو تھانہ ملک وال سے تبدیل کر کے تھانہ گوجرہ بھیج دیا گیا ہے۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں