ڈی پی او راجہ بشارت محمود نے ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ گوجرہ کو معطل کر دیا، انسپکٹر ظفر اقبال خان گوجرہ جبکہ انسپکٹر طاہر مجید خان ملک وال کے ایس ایچ او تعینات۔
ملک وال(نامہ نگار) ڈی پی او چوریوں اور ڈکیتیوں کی وارداتوں پر قابو نہ پانے اور ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ گوجرہ کو معطل کر کر لائن حاضر کر دیا ۔ جبکہ ان کی جگہ تھانہ ملک وال کے ایس ایچ او انسپکٹر ظفر اقبال خان کو تبدیل کر کے گوجرہ تعینات کر دیا۔ ڈی پی او پولیس لائن میں تقرری کے منتظر انسپکٹر طاہر مجید خان کو ایس ایچ او تھانہ ملک وال تعینات کر دیا جنہوں نے چارج لے کر فرائض سنبھال لئے ہیں۔۔۔۔۔

