صحافی جس طرح جرائم کو بے نقاب کر رہے ہیں اور امن دشمن عناصر کے خلاف انتظامیہ کے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں

Raja Basharat Mahmood DPO Mandi Bahauddin news

ملک وال(تحصیل رپورٹر)ملک وال میں صحافی جس طرح جرائم کو بے نقاب کر رہے ہیں اور امن دشمن عناصر کے خلاف انتظامیہ کے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں، وہ قابل تحسین ہے، امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں بھی پریس اور پولیس کا رشتہ یونہی قائم رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او منڈی بہاؤالدین راجہ بشارت محمود نے اتحاد تحصیل پریس کلب ملک وال کے عہدیداران سے ایک ملاقات میں کیا۔ منیر احمد چوہدری، فیاض احمد گوندل، محمد نفیس انجم سے ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ صحافی معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں اور معاشرہ میں موجود برائیوں اور جرائم کو بے نقاب کر کے ان کی اصلاح اور خاتمہ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک وال میں صحافی جس طرح جرائم کو بے نقاب کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے اور میں صحافیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر منیر احمد چوہدری نے کہا کہ ملک وال کے صحافی متحد ہیں اور جرائم کی بیخ کنی میں آئندہ بھی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں